
نیازی 99 کی بسیں پاکستان کے ہر شہر جاتی ہیں لیکن پنجاب کا وہ واحد شہر جہاں بجاش خان نیازی کوشش کے باوجود بس سروس نہ چلا سکے ۔۔۔۔۔۔۔ ایک انٹرویو میں نیازی ایکسپریس 99 کے چیئرمین بجاش خان نیازی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ جھنگ کے لیے نیازی 99 کی سروس شروع نہیں کر سکے ، وجہ بتاتے ہوئے بجاش خان نیازی نے انکشاف کیا کہ جھنگ میں ایک مشہور پرانی ٹرانسپورٹ کمپنی کا اتنا زیادہ ہولڈ ہے کہ وہاں بس سٹینڈ میں جگہ لینا ہی نا ممکن ہے اگر سٹینڈ لے بھی لیں تو وہاں کی معروف کمپنی کی گاڑیاں اور ڈرائیور نئی کمپنی کی بسوں کو وخت ڈال دیتے ہیں ۔ ایک ٹائم کے مقابلے پر دو دو گاڑیاں چھوڑ دینا ، سواری نہ اٹھانے دینا ، مختلف حیلوں بہانوں سے تنگ کرنا ، پھر بدمعاشی کلچر اور تھانے کہچری کے چکر ۔ ان سب وجوہات کی بناء پر میں نے نتیجہ اخذ کیا کہ اس شہر کے لیے سروس شروع کرنا فائدے کی بجائے بالکل نقصان ہے ۔ ہم شریف کاروباری لوگ ہیں ہمارا کسی سے مقابلہ نہیں ہمارا خود سے مقابلہ ہے اور کاروباری آدمی کو جہاں نقصان ہو ادھر کا رخ نہیں کرتا یہ کیا کم ہے کہ اللہ کےفضل سے پورے پاکستان میں کوئی شہر ایسا نہیں جہاں ہم جدید ترین گاڑیوں کے ساتھ بہترین سروس نہ دے رہے ہوں ۔۔۔
