آپ کی عدالت:راجت شرما کے سوالات و الزامات، نانا پاٹھک، کے اعترافات و جوابات۔۔۔

آپ کی عدالت : راجت شرما کے الزامات اور نانا پاٹیکر کے اعترافات و انکشافات ۔۔۔۔۔ اس مشہور پروگرام میں نانا پاٹیکر نے اعتراف کیا تھا کہ مشہور زمانہ ڈائیلاگ “آگئے میری موت کا تماشا دیکھنے ” جس دن شوٹ ہونا تھا اس دن وہ شدید بیمار اور ہسپتال میں تھے مگر تمام تیاریاں مکمل تھیں ہزاروں کا ہجوم بلایا گیا تھا انہیں ڈائیلاگ یاد نہیں تھے نہ انہوں نے پڑھے تھے لیکن ڈائریکٹر کو نقصان سے بچانے کے لیے انہوں نے یہ سین کرانے اور خود ہی اپنی طرف سے ڈائیلاگ بولنے کا فیصلہ کیا پھر وہ گئے انکے منہ میں جو آٰیا انہوں نے بول دیا اور پتہ چلا جو بولا شاندار بولا ۔۔۔۔۔
نانا پاٹیکر نے انکشاف کیا کہ بچپن میں وہ کچھ عرصہ ایک مسلمان میاں احمد کے گھر میں بھی رہتے تھے ۔ وہ ہندو مسلم میں فرق نہیں سمجھتے انکا نظریہ ہے کہ انسان صرف انسان ہوتا ہے کوئی ہندو یا مسلم عیسائی کچھ ہو نہ ہو انسان ضرور ہو ، تو اسکے پیدا ہونے کا مقصد پورا ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔
نانا ٹیکر نے آپ کی عدالت میں اعتراف کیا کہ انہوں نے فلموں میں آنے کے بعد مادھوری ڈکشت سے ٹوٹ کر محبت کی مگر یہ محبت ہمیشہ یک طرفہ رہی کئی بار ایسا ہوا کہ فلمی سین کراتے وقت انہوں نے اپنے ذہن میں مادھوری کو رکھا کہ وہ جو کہہ رہے ہیں مادھوری سے کہہ رہے ہیں ، شاید اس یک طرفہ محبت کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے جو کام کیا وہ لوگوں کو پسند آیا ۔۔۔۔۔
نانا پاٹیکر نے بتایا کہ پرندہ فلم کی شوٹنگ کےد وران وہ حقیقت میں جل گئے تھے انکے بازوؤں کی جلد مکمل طور پرختم ہو گئی جس کے بعد وہ دو مہینے ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے ۔۔۔۔۔
نانا پاٹیکر نے انکشاف کیا کہ وہ بچپن میں کم شکل صورت کا مالک ہونے کی وجہ سے والدین کی بے توجہی کا سامنا کرتے رہے ۔ پھر انہوں نے تھیٹر میں کام کرنا شروع کیا تو لوگ انہیں دیکھنے آتے انکے والد بھی انکے ڈرامے دیکھنے آتے جس پر انکا تھیٹر میں شوق بڑھتا گیا کہ یہ بہترین طریقہ تھا اپنا احساس کمتری ختم کرنے اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا ۔۔۔۔۔انکی ایک ساتھی اداکارہ انہیں زبردستی فلم لائن میں لے گئیں جہاں بے شمار کامیابیاں انکے حصے میں آئیں ۔۔۔۔۔

Leave a Comment