پانچ من کی ٹانگ والے موت مانگتے شخص کا مہنگا ترین علاج کروا کے اسے نئی زندگی دینے والے سابق ایس ایس پی عمر ورک۔۔ ۔

کبھی گجرانوالہ کے علاقے لدھے والا وڑائچ کا ایک طاقتور ماکھو پہلوان کبڈی کے میدانوں کی شان تھا۔ گوشت کا کاروبار کرتا تھا، محنت سے روزی کماتا تھا، مگر پھر قسمت نے ایسا امتحان لیا کہ صرف 30 سال کی عمر میں اس کی ایک ٹانگ سوجنا شروع ہو گئی۔

وہ سوجن بڑھتے بڑھتے اتنی بڑھ گئی کہ ٹانگ تقریباً 5 من وزنی ہو گئی۔ علاج کی خاطر گھر کی جمع پونجی ختم ہو گئی، ماں باپ کا سونا بک گیا، مکان تک فروخت کرنا پڑا، مگر بیماری نہ رکی۔ وقت نے ایسا رخ بدلا کہ ایک بہن کے سوا تقریباً سب دوست اور رشتہ دار ساتھ چھوڑ گئے۔ دس سال بستر پر گزرتے رہے، تکلیف اس حد تک بڑھ گئی کہ وہ زندگی سے مایوس ہو کر مرنے کے لیے زہر مانگنے لگا۔

اس وقت میں سابق ایس ایس پی عمر ورک صاحب اور ان کی تنظیم علی اینڈ علی رحمت ٹرسٹ اس شخص کے لیے امید کی کرن بنے۔ انہوں نے اس کا مہنگا ترین علاج کروایا، اسے نئی زندگی دی، اور آج وہ دوبارہ گوشت کا پھٹا لگا کر باعزت روزگار کما رہا ہے۔

ایسے انسان جو دوسروں کی زندگی میں امید اور خوشیاں واپس لے آئیں، وہ واقعی معاشرے کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ سابق ایس ایس پی عمر ورک صاحب اور علی اینڈ علی رحمت ٹرسٹ کی پوری انتظامیہ کو اس انسانیت بھرے کام پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس خدمتِ خلق کا بہترین اجر عطا فرمائے۔

Leave a Comment