زبیر االمعروف جھارا پہلوان کی بیوہ سائرہ اپنے شوہر کو یاد کرتے رو پڑیں۔۔۔

مشہور زمانہ زبیر عرف جھارا پہلوان کے ساتھ گزرے وقت کو یاد کرکے انکی بیوہ سائرہ جھارا بتاتی ہیں ۔۔۔۔ جھارا تھا تو سب کچھ تھا اور 29 سال کی عمر میں جب وہ اس دنیا سے رخصت ہوا تو میری عمر 25 سال تھی ۔۔ میں نے جھارا کی بیوی کے طور پر 10 سال گزارے باقی ساری زندگی اسکی جدائی کا غم سہتے گزری ہے ۔۔۔۔ جس روز جھارا پہلوان فوت ہوا یہ صبح کا وقت تھا میں گھر کی اوپری منزل پر بچوں کے ساتھ ہوتی تھی اور جھارا نیچے سوتا تھا جہاں اسکے دوست بھی ہوتے تھے ۔۔۔۔ صبح میں انکے لیے پائے بنا رہی تھی جب نیچے شور مچ گیا کہ جھارا بے ہوش ہو گیا ہے ، میں بھاگتی ہوئی نیچے گئی تو اسے گاڑی میں ڈال کر ہسپتال لے جارہے تھے ، اور تھوڑی دیر بعد پہلے خبر آئی کہ جھارا فوت ہو گیا ہے اور پھر جھارا کی میت آگئی ۔۔۔۔ اس روز مجھے لگا میں آسمان سے زمین پر آگئی ۔۔۔ جھارا پہلوان کی موت کے بعد کسی حکومت نے پہلوانوں کےا س عظیم خاندان کا حال نہ پوچھا ، ایوب خان کےدور میں پہلوانوں کی قدر ہوتی تھی مگر اب تو حکومتیں پہلوانوں کو ماضی میں ملی ہوئی سہولتیں بھی واپس لے رہی ہیں ، اللہ کی شان ہے ہمارے خاندان پر ایک وقت وہ تھا کہ لوگ ہمیں ملتے تو ہماری طرف پشت نہیں کرتے تھے کہ کہیں ہماری بے ادبی نہ ہو اور آج یہ دور ہے کہ ہم بھوکے ہوں یا فاقوں سے مر رہے ہوں ہمیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Comment