استغفراللہ:اپنی سگی بیٹیوں کو اپنے ساتھ عرب ممالک میں دھندہ پر لیجانے والی ماں ائیر پورٹ سے گرفتار:

استغفراللہ : اپنی سگی بیٹیوں کو عرب ممالک میں دھندہ کرانے لے جانی والی پاکستانی ماں کراچی ائیرپورٹ پر گرفتار ، 17 سالہ بیٹی نے اپنی ماں کے پول کھول دیے ۔۔۔ ایف آئی اے نے کم عمر لڑکی کو مبینہ طور پر جسم. فروشی کے لیے امارات لے جانے کے خدشہ پر 3 خواتین مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانے والی دو بہنوں اور ان کی والدہ کو بیرون جانے کے مقصد پرا نٹرویو کیا تو شکوک و شبہات پر تینوں مسافروں کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کرنے کی کارروائی شروع کردی۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں مائرہ، علیشہ اور ان کی والدہ بینہ سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔ مائرہ نے دوران انٹرویو اپنی عمر تقریباً 16 سے 17 سال بتائی اور الزام عائد کیا کہ اس کے والدین نے پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات میں اس کی عمر اصل عمر سے زیادہ ظاہر کی۔ اس نے مزید دعویٰ کیا کہ اسے متحدہ عرب امارات میں کلبوں اور ہوٹلوں میں شرمناک کاموں میں ملوث کیا گیا۔ ابتدائی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کی والدہ کے موبائل فون سے مبینہ ایجنٹ حارث کے ساتھ واٹس ایپ گفتگو بھی سامنے آئی جس میں ویزوں، ائیر ٹکٹس اور سفری اخراجات کے انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال موجود تھا۔ ان پیغامات میں لڑکیوں کی آمدن بڑھا کر ماہانہ 6 لاکھ روپے کرنے اور دیگر لڑکیوں سے متعلق گفتگو کا بھی ذکر پایا گیا جس کی مزید تصدیق اور فارنزک جانچ درکار ہے۔دستیاب معلومات کے مطابق، مذکورہ ایجنٹ نے مبینہ طور پر مسافروں کے سفری انتظامات میں مالی معاونت کی، مسافروں کی والدہ کے موبائل فون میں 4 لاکھ روپے کی بینک ٹرانزیکشن کی رسید بھی سامنے آئی جو مبینہ طور پر ان کے والد مقصود علی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تھی۔ ان مالی لین دین کی نوعیت، مقصد اور مبینہ سرگرمیوں سے تعلق کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔جانچ پڑتال کے دوران ایجنٹ حارث، متعلقہ ٹریول ایجنسی، سفری دستاویزات، بینک اکاؤنٹس اور موبائل فونز میں موجود ڈیجیٹل شواہد سے متعلق معلومات بھی سامنے آئیں۔ حکام کی جانب سے دیگر ممکنہ متاثرہ لڑکیوں کی شناخت، مالی روابط، سابقہ سفری انتظامات اور والدین سمیت تمام متعلقہ افراد کے کردار کی تصدیق ضروری قرار دی گئی ہے۔معاملے کی سنگینی کے پیش نظر تینوں مسافروں کو مزید تصدیق، ڈیجیٹل شواہد کے فارنزک تجزیے اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی حکام کے حوالے کرنے کی کارروائی کی گئی ہے۔اور شرمناک الزامات پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔۔۔۔

Leave a Comment