وہ ڈان جس کے گاؤں میں بورڈ لگے تھے :یہاں پولیس کا داخلہ ممنوع ہے۔۔۔

وہ ڈان جسکے گاؤں میں بورڈ لگے ہوتے : یہاں پولیس کا داخلہ ممنوع ہے ،قصور کی نامی گرامی شخصیت چوہدری نادر گجر کی زندگی کے حیران کن واقعات : نادر گجر حکمران حلقوں ، بیورو کریسی اور پولیس میں زبردست تعلقات رکھتے ہیں اور اسکی وجہ انکا اپنے علاقے میں اثر و رسوخ ہے ، یہ بات قابل ذکر ہے کہ نادر گجر پنجاب پولیس کے سابق انکاؤنٹر سپیشلسٹ عابد باکسر کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں جنکا تعلق کافی پرانا ہے ، نادر گجر کی اپنے علاقے میں ایک خوفناک دشمنی رہی ہے ۔ کہاجاتا ہے کہ 2004 میں چوہدری نادر گجر نے قیمتی زمین کے ایک ٹکڑے کا سودا کیا اور رقم کی ادائیگی بھی کردی مگر جب قبضہ لینے کا وقت آیا تو اس وقت کے ایک سیاستدان نے جعلی کاغذات بنوا کر اس زمین پر اپنا حق جتایا یہاں سے نادر گجر اور اس سیاسی خاندان کی دشمنی کا آغاز ہو گیا نادر گجر نے اپنے یار دوستوں سے ملکر زمین کا قبضہ لینا چاہا تو انکی مخالفین سے مڈھ بھیڑ ہو گئی جس میں دوسرے فریق کے 7 افراد ق۔ت۔ل ہو گئے اور آدھے گھنٹے میں نادر گجر نے اس زمین کا قبضہ حاصل کر لیا مگر اس واقعہ کے بعد نادر گجر پر سنگین مقدمات درج ہوئے اور اسے گرفتار کر لیا گیا 3 سال تک نادر گجر مقدمات کا سامنا کرتا رہا ، ایک ڈی ایس پی نے نادر گجر کو بلا کر صلح صفائی کی پیشکش کی مگر نادر گجر نے زمین کا قبضہ چھوڑنے یا اس سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا ، ڈی ایس پی نے اپنے دفتر میں نادر گجر کو تھپڑ ما۔ر دیا جوابا نادر گجر نے بھی اس پر تھپڑوں کی بارش کردی کچھ عرصہ بعد مذکورہ ڈی ایس پی بھی ق۔ت۔ل ہو گیا ، نادر گجر پر اس ق۔تل کا مقدمہ درج نہ ہوا مگر جب وہ مختلف کیسوں میں رہا ہوا اور قصور سے لاہور سفر کررہا تھا تو مخالفین نےاسکے گاڑی پر فائیرنگ کردی جس سے نادر گجر کے دو بھانجے اور کچھ گارڈز جان بحق ہو گئے نادر گجر نے اس کا بدلہ اس طرح لیا کہ 24 گھنٹے گزرنے سے پہلے ایک ہزار کے قریب ساتھیوں رشتہ داروں کے ہمراہ سیاسی شخصیت کے گھر دھاوا بولا اور اسکے والد کو ا۔غوا کرکے لے گئے جسکی لا۔ش دو روز بعد ملی اس دشمنی کو ختم کرانے کے لیے حکومتی سطح پر کوششیں کی گئیں اور اس وقت کے بااثر وزیروں نے ایک تحریری معاہدہ صلح نامہ کروایا جس پر نادر گجر اور دوسرا فریق آج تک قائم ہیں ، اس کے بعد سے آج تک نادر گجر اور قصور کا سب سے بڑا سیاسی خاندان پرامن زندگی گزار رہے ہیں نادر گجر اب لاہور اور قصور کی ایک بااثر شخصیت ہیں ۔۔۔۔۔

Leave a Comment