
ہمارے گھر سے ہر جمعرات کو ایک انوکھی خوشبو آتی ہے ۔۔۔۔۔ !!!غازی علم دین شہیید کے پڑپوتے فخر احمد نے حیران کن حقائق بتا دیے ۔۔۔۔۔ اندرون شہر جدی پشتی آبائی گھر میں رہنے والے فخر رشتے میں غازی علم دین شہیید کے بھائی کے پڑپوتے ہیں اور وہ اسی گھر میں مقیم ہیں جہاں 100 سال قبل غازی علم دین رہا کرتے تھے ۔۔۔ فخر احمد نے بتایا کہ غازی صاحب کو جب پھا۔نسی دی گئی تو وہ کلین شیو تھے جیل حکام نے انکی شیو کروا دی تھی جسکے بعد انہیں میانوالی میں ہی ایک قبرستان میں دفن کردیا گیا کئی دنوں بعد جب غازی علم دین شہیید کی میت لاہور منتقل کرنے کے لیے اس قبر کو کھولا گیا تو وہاں موجود لوگوں نے دیکھا کہ غازی علم دین شہیید کے چہرے پر خوبصورت داڑھی تھی ۔ ۔۔۔ جب غازی صاحب کو مو۔ت کی سزا ہو گئی تو لاہور سے انکی والدہ انہیں ملنے میانوالی گئیں ، غازی صاحب سے ملاقات ہوئی تو وہ رونے لگیں اس پر غازی علم دین نے انہیں تسلی دی اور کہا ماں تم روؤ مت بلکہ خوش ہو کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام میرے خواب میں آئے ہیں اور مجھے خوشخبری سنائی ہے کہ جنت میں نبی کریم ؐ میرا نام لے کر اعلان کررہے ہیں کہ میرا عاشق علم دین بھی آنے والا ہے ۔۔۔۔ فخر احمد کے بقول وہ کبھی چوبرجی قبرستان میں غازی علم دین شہیید کے عرس پر نہیں گئے کیونکہ لوگ گناہ گار کرتے ہیں ہاتھ چوم کر پیر سمجھتے ہیں اس وجہ سے خاص طور پر عرس کے دنوں میں وہاں نہیں جاتے ، ہمیں فخر ہے کہ ہم غازی علم دین کے خاندان سے ہیں مگر ہم خود کو انکا گدی نشین نہیں سمجھتے ۔۔۔ فخر احمد نے یہ بھی بتایا کہ ہر جمعرات کو ان کے آبائی گھر سے ایک بہت اچھی لگنے والی خوشبو آتی ہے جو پورے محلے میں پھیل جاتی ہے اور یہ کبھی کبھار نہیں ایسا ہر جمعرات کو ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
