ملتان:خاتون 80 تولہ سونا سے ہاتھ دھو بیٹھی۔۔۔

ملتان : خاتون 80 تولہ سونے سے ہاتھ دھو بیٹھی ۔۔۔ بوسن روڈ پر نجی بنک میں ماریہ ظفر نامی اس خاتون نے اپنا 80 تولے کروڑوں روپے کا مالیتی سونا لاکر میں محفوظ کررکھا تھا ، خاتون کا خیال تھا کہ گھر سے چور ڈا۔کو نقصان کر سکتے ہیں لیکن بنک لاکر میں سونا محٖفوظ رہے گا مگر افسوس خاتون بنک لاکر کے چارجز ادا کرتی رہی جبکہ اسے معلوم ہی نہ ہوا کب کون اسکا سونا لے اڑا ، چند روز قبل خاتون 2 سال بعد بنک آئی کہ اسے اپنے کچھ زیورات ضرورت تھے ، خاتون نے اپنے لاکر کو چابی لگائی تو چابی نہ لگی جسکے بعد خاتون نے بنک مینیجر کو مطلع کیا تو اس نے تحریری درخواست لینے کے بعد خاتون کو چند روز بعد دوبارہ بنک آنے کو کہا ، بنک سے فون آنے پر خاتون دوبارہ بنک پہنچی اور لاکر کو زبردستی کھولا گیا تو پتہ چلا لاکر کے اندر کچھ نہیں تھا ۔ حیران کن بات یہ کہ بنک میں کسی افسر نے بھی اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ بنک مینجر موقع سے فرار ہو گیا ۔ خاتون کو اب سمجھ نہیں آرہی کہ اسکے ساتھ ہوئی لوٹ مار کا ذمہ دار کون ہے ؟ کیا اسکا نقصان پورا کیا جائے گا ؟ ابتدائی طور پر خاتون کو پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست دینے کو کہا گیا ہے ، دیکھنا اب یہ ہے کہ اس خاتون کا نقصان کب اور کون پورا کرتا ہے ؟ دوستو: آپ کے خیال میں بنک کے اندر محفوظ ترین جگہ پر بنے لاکرز سے اس خاتون کا سونا کون چوری کر سکتا ہے ؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں

Leave a Comment