عوام راج پارٹی کے سربراہ، ٹی وی میزبان اقرارالحسن کو انکی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا گیا۔۔۔

لاہور: عوام راج پارٹی کے سربراہ اور ٹی وی میزبان اقرار الحسن کو ڈی ایچ اے میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا گیا ۔گزشتہ رات کیا ہوا اہلیہ فرح اقرار کا بیان بھی سامنے آگیا ۔۔۔ فرح اقار کے مطابق گزشتہ رات اڑھائی سے تین بجے کے درمیان سادہ کپڑوں میں ملبوس لوگ جن میں کچھ خواتین بھی شامل تھیں ہمارے گھر داخل ہوئے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور دروازے زبردستی کھولتے ہوئے اقرار الحسن کو اٹھا کر لے گئے ، فرح اقرار کے مطابق انہیں نہیں معلوم یہ کون لوگ تھے تاہم خواتین اہلکاروں کے بازوؤں پر این سی سی آئی اے لکھا تھا تاہم ادارے کی جانب سے اب تک ان کی رسمی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی انہیں حراست میں لیے جانے کی وجوہات سامنے آ سکی ہیں، جبکہ این سی سی آئی اے کے حکام اس معاملے پر اپنا باضابطہ مؤقف دینے سے گریزاں ہیں۔ اقرارالحسن کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے این سی سی آئی اے کے مقامی تھانے سے بھی رابطہ کیا، لیکن وہاں سے بھی کوئی معلومات نہیں مل سکیں، فرح اقرار نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ ہم رات کے وقت سو رہے تھے کہ اچانک گھر کے باہر سے شدید شور اور زور زور سے آوازیں آنا شروع ہوگئیں کہ اقرار کو باہر نکالو ورنہ ہم سب کچھ توڑ دیں گے۔ ان کو حراست میں لیتے وقت اہلکار گھر سے موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی ساتھ لے گئے اور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا پورا نظام بھی اکھاڑ کر ساتھ لے گئے، جب کہ ویڈیو بنانے کی کوشش پر ان سے بھی فون چھین لیا گیا۔

Leave a Comment