
مظفر گڑھ : کوٹھیوں بنگلوں اور بیرون ملک سفر کے خواب ایک گاؤں کی لڑکی کو لے ڈوبے ، وہ کچھ ہو گیا کہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہی ، تصویر میں نظر آنے والی خاتون تین بیٹوں کی ماں تھی اچھی بھلی زندگی گزر رہی تھی بس ایک خامی تھی کہ خواہشات پوری نہیں ہورہی تھیں ۔ دولت میں کھیلنا اور دنیا کی ہر آسائش سے لطف اندوز ہونا اس عورت کا خواب تھا جو اس کا مزدور شوہر پورے نہیں کرپارہا تھا ۔ پھر سعودی عرب مقیم وسیم نامی ایک نوجوان اس عورت کی زندگی میں آیا ۔ جتوئی کے علاقے سے تعلق رکھنے والی اظہرہ نامی اس خاتون کو سعودیہ وسیم نے محبت کے جال میں پھنسایا ، اور پہلے شوہر سے طلاق لے کر اس سے شادی کا مطالبہ کرنے لگا ، ایک طرف غریب شوہر تھا اور دوسری طرف مالدار دوست ، عورت کی کم عقلی کہ اس نے پہلا شوہر اور بچے چھوڑ دیے طلاق لے لی ۔ وسیم چھٹی آیا تو اس نے اظہرہ سے نکاح کر لیا اور 3 ماہ اسے اپنے پاس رکھا ، اس دوران خاتون حاملہ ہو گئی اور جلد وسیم واپس سعودی عرب چلا گیا ۔۔۔10 ماہ بعد اظہرہ نے بیٹی کو جنم دیا وسیم بیٹی کا سن کر سیخ پا ہو گیا وسیم کے والدین نے اظہرہ کو گھر سے نکال دیا ، بات یہاں تک محدود نہ رہی ، اسکے ساتھ نکاح کے بعد 3 ماہ تک وسیم اظہرہ کے ساتھ ویڈیوز بناتا رہتا تھا اور کہتا تھا ہم میاں بیوی ہیں ہم گناہ نہیں کررہے میں سعودی عرب جاؤنگا تو تمہیں وہاں بلانے تک تمہاری ویڈیوز دیکھا کرونگا ، مگر بیٹی کی پیدائش اور گھر سے نکال دیے جانے کے بعد جب اظہرہ نے احتجاج کیا تو وسیم نے اسکی نازیبا ویڈیوز اسکے رشتہ داروں کو بھیجنا شروع کردیں اور د۔ھمکی دی کہ میری زندگی سے نکل جاؤ ، بیٹی جانے اور تم جانو وہ میری بیٹی نہیں ہے ناجانے کسی کی ناجائز اولاد ہے ، آج کے بعد میرا تم سے کوئی تعلق نہیں ۔۔ وسیم خاتون کو فون پر طلاق دے چکا ہے ۔ اب یہ خاتون اگلی پچھلی کشتیاں جلا کر اپنی ماں کے پاس سر چھپائے بیٹھی ہے اور انصاف کا مطالبہ کررہی ہے۔ خاتون کو شاید اپنے کرموں کی سزا ملی ہے ، اب یہ ویڈیوز کے سلسلے میں سائبر کرائم اور این سی سی آئی اے کو درخواست دے چکی ہے دیکھیں ملزم قانون کی گرفت میں آتا ہے یا نہیں ۔۔۔۔۔
