
کھودا پہاڑ نکلا چوہا : عدالت نے من۔شیات کی ملکہ بنا دی جانیوالی انمول پنکی کی رہائی کا حکم دے دیا ۔۔۔۔ آپ کو بتائیں کہ کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے من۔شیات کے مقدمات میں پراسیکیوشن کی جانب سے شواہد پیش نہ کیے جانے کے باعث انمول عرف پنکی کو پانچویں مقدمے میں بھی بری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے عدم ثبوت کی بنیاد پر مقدمے سے بری کردیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اگر ملزمہ کسی دوسرے مقدمے میں نامزد نہیں تو اسے رہا کردیا جائے۔انمول عرف پنکی کو جمعے کے روز بھی دو مقدمات میں بری کیا گیا تھا۔ تازہ فیصلے کے بعد ملزمہ کو اب تک من۔شیات سمیت مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر پانچ کیسز میں بری کیا جاچکا ہے۔عدالتی کارروائی کے دوران ملزمہ کے خلاف الزامات ثابت نہ ہونے پر عدالت نے بریت کی درخواست منظور کی ہے۔ تاہم، رہائی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ملزمہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب یا نامزد نہ ہو۔یاد رہے کہ انمول عرف پنکی کو 12 مئی 2026 کو کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس اور ایک وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
