شادی کے صرف 2سال بعد ہی روبی نیازی کو کیوں ملک چھوڑنا پڑا؟…

شادی کے 2 سال بعد بیوہ ہونے والی اداکارہ روبی نیازی کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ وہ بیرون ملک منتقل ہونے پر مجبور ہو گئیں ۔۔۔۔۔ ؟؟ روبی نیازی نے اپنی کچھ فلموں کے پروڈیوسر اسلم ناتھا سے اس وقت شادی کر لی جب وہ کیرئیر کے عروج پر تھیں مگر شادی کے بعد روبی نیازی نے شوبز کو چھوڑ کر گھریلو زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا انکی زندگی بہت خوشگوار تھی مگر خوشیاں انکی قسمت میں تھوڑا عرصہ ہی رہیں اور شادی کے 2 سال بعد اسلم ناتھا ایک روز اچانک افسوسناک واقعہ میں چل بسے ، ایک ننھی سی بچی کے ساتھ روبی نیازی اچانک بھری دنیا میں اکیلی رہ گئیں تو انہوں نے دوبارہ انڈسٹری میں قدم رکھا مگر انہیں زیادہ پذیرائی نہ ملی جسکے بعد فلم انڈسٹری اور بازار حسن کی ایک معروف شخص پیر کاکی تاڑ کے مشورے پر انہوں نے فلم نگری کو بالکل ترک کردیا ۔ انہوں نے اپنے سسرال سے شوہر کی جائیداد میں سے حصہ مانگا تو انہیں انکار ہوا جسکے بعد ایک طویل عدالتی لڑائی شروع ہوئی ، کہا جاتا ہے کہ روبی نیازی کو شوہر کی جائیداد سے پورا حصہ تو نہ ملا لیکن اتنا کچھ ضرور مل گیا کہ وہ کچھ سال آرام سے زندگی بسر کر لیتیں ، مگر اب روبی نیازی نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا پہلے وہ اپنی بیٹی کو لے کر سنگا پور چلی گئیں کچھ عرصہ وہاں گزارا اور پھر دبئی چلی گئیں ، آج روبی نیازی کی بیٹی بھی شادی شدہ ہے اور معروف اداکارہ اپنے نواسوں نواسیوں کے ساتھ دبئی میں خوشحال اور پرسکون زندگی گزار رہی ہے ۔۔ اللہ کریم انہیں مزید خوشیوں سے نوازے۔ پیاری روبی نیازی 90 کی دہائی میں جب انہوں نے اسٹیج اور سکرین پر کام شروع کیا تو لوگ انکی خوبصورت مسکراہٹ اور بولتی آنکھوں کے فین ہوگئے اور پھر انہوں نے بہت سی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا۔ روبی نیازی کو متعارف کروانے کا سہرہ عمر شریف مرحوم کو جاتا ہے
روبی نیازی ایک پاکستانی سابق اداکارہ اور ماڈل ہیں
روبی کا خاندان تقسیم کے بعد ہندوستان سے پاکستان ہجرت کر کے کراچی میں آباد ہو گیا تھا 1972 میں پیدا ہونے والی روبی کی پرورش کراچی میں ہوئی
روبی نے مختلف اشتہارات اور فیشن ڈیزائنرز کے لیے بطور ماڈل کام کرنا شروع کیا لیکن ان کی اداکاری کا آغاز تھیٹر سے ہوا جہاں انہوں نے عمر شریف اور معین اختر جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کیا
اسلم ناتھا کی وفات کے بعد روبی کو ان کے شوہر کی جائیداد سے متعلق قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ان کی سوتن کے ساتھ طویل مقدمات کے بعد بالآخر انہیں جائیداد کا کافی حصہ مل گیا روبی نیازی اپنی بیٹی کے ہمراہ سنگاپور چلی گئیں جہاں انہوں نے کچھ وقت گزارا بعد میں وہ دبئی منتقل ہو گئیں جہاں انہوں نے گارمنٹس کا کاروبار شروع کیا وہ اکثر لاہور بھی آتی رہتی ہیں جہاں ان کے خاندانی رشتے اب بھی موجود ہیں
آج روبی نیازی ایک کامیاب کاروباری خاتون کے طور پر زندگی گزار رہی ہیں انہوں نے اپنے ماضی کے تجربات سے سبق سیکھا اور ایک نئی شناخت بنائی۔ ان کی بیٹی ان کے ساتھ ان کے کاروبار میں شریک ہے، اور وہ دبئی کی مصروف زندگی میں اپنا مقام بنا چکی ہیں ان کی کہانی جدوجہد کامیابی ناکامی اور دوبارہ اٹھنے کی ایک شاندار مثال ہے روبی نیازی کی کامیاب فلموں میں فلم مسٹر 420 جو سپر ہٹ ہوئی 1992
روبی نیازی کی دوسری فلم آج کا دور 1992
بہروپیا1993 پروڈیوسر سنگیتا
اس فلم میں روبی نیازی اور عمر شریف فلم 16؍اپریل 1993ء کو ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر سپرہٹ ہوئی
فلم الزام کے نام سے ریلیز ہوئی اس فلم میں شان اور روبی نیازی تھے جو ناتھا فلمز کی جانب سے ریلیز کی گئی اس فلم کے پروڈیوسر رمضان ناتھا ہدایت کار محمد جاوید فاضل
یہ فلم 30 جولائی 1993 کو نمائش کے لئے پیش کی گئی فلم کامیاب رہی
اسی طرح روبی نیازی ہدایت کار رشید ڈوگر اور فلم کا نام تھا جادو نگری اس فلم کے ہیرو اداکار شان تھے روبی نیازی اس فلم کا بھی حصہ تھی
1993 فلم چھپے رستم زیادہ کامیابی حاصل نہ کر سکی
روبی نیازی کی ایک اور مشہور فلم مستانہ ماہی کے نام سے بھی تھی جو گام فلمز کی جانب سے ریلیز ہوئی تھی اس فلم کے پروڈیوسر عبدالمجید بھٹی تھے ہدایت کار آغا امتیاز قریشی تھے روبی نیازی نے اور بھی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ان میں فلم نہلا دہلا جنت نام کی سہاگن پرانا پاپی اور محلے دار وغیرہ شامل ہیں

Leave a Comment