
موت برحق ہے مگر موت آنے سے پہلے اللہ کو راضی کرنا ضروری ہے ۔۔۔ پاکستان کی وہ مشہور اداکارہ جس نے ثواب کمانے کے لیے مردہ خواتین کو غسل دینے کا کام شروع کردیا ۔۔۔۔۔ سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ کی زندگی میں آئی تبدیلی کی انوکھی وجہ ۔۔۔۔۔ ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اریج فاطمہ ہمیشہ دوپٹہ سر پر اوڑھ کر رکھنے کی وجہ بتا رہی ہیں ۔۔۔۔ ‘مجھ سے بہت لوگ سوال کرتے ہیں کہ میں نے سر ڈھکنا کیوں شروع کیا، دراصل جب مجھے کینسر کی تشخیص ہوئی تو ایک ڈر تھا کہ میرے بال جھڑ جائیں گے، مجھے اپنے بالوں سے بہت پیار تھا اور میں انہیں نہیں کھونا چاہتی تھی میں ہر وقت فکر مند رہنے لگی میں سوچتی کہ جب میں گنجی ہوجاؤں گی تو حجاب شروع کردوں گی، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے میرے بال نہیں گرائے، یہ چیز کہیں نہ کہیں میرے پچھتاوے کا باعث بنی کہ جب گنجی ہوجاؤں گی، کیا تب ہی حجاب کروں گی؟’سابقہ اداکارہ نے مزید کہا ‘میں نے انتقال کر گئی خواتین کو غسل دینا شروع کیا تھا، وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا مجھے لگنے لگا کہ اب کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے، بیماری میری قسمت میں تھی لیکن جس طرح سے اللہ پاک نے میرے لیے آسانیاں پیدا کیں وہ چیز بھی تو دیکھنی چاہیے’۔لوگ مجھے کہتے ہیں گناہوں کی سزا ہے لیکن میں ایک بات بتادوں کہ بیماری آپ کی قسمت میں لکھی ہوتی ہے، اور یہ گناہوں کو دھو دیتی ہے بس توکل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں’۔
