سلطان راہی، مصطفیٰ قریشی اور پورے سیٹ کے سامنے اقبال حسن نے انجمن کو تھپڑ مارے اور گالیاں دیں ، فلمی صحافی ساجد یزدانی کے انکشافات : سید ساجد یزدانی کے مطابق اقبال حسن فلم انڈسٹری کے سب سے بدتمیز اور سر پھرے اداکار تھے ، فلم شیر خان کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے انجمن کو سب کے سامنے تھپڑ مارے ، ننگی گالیاں دیں اور جو کچھ انکے مُنہ میں آیا بک دیا ، مگر اتنے بڑے اداکاروں میں سے کسی کی ہمت نہ ہُوئی کہ وہ آگے بڑھ کر انجمن کو چُھڑوا لے ، اسکے بعد انجمن اور فلم کی دیگر ٹیم احتجاج پر چلی گئی، فلم کی شوٹنگ ٹھپ ہوگئی، ہر طرف ہائے ہائے کار مچ گئی ، پھر لالا سُدھیر نے اقبال حسن سے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ انجمن کے گھر چلیں اور اس سے معافی مانگیں مگر اقبال حسن نے کہا ،نہیں انجمن ایک بازاری عورت ہے ،اسکا عزت ،بے عزتی سے کیا لینا ،دینا ؟ میں اس سے معافی نہیں مانگوں گا ، اس سے کہیں پیسے وغیرہ لے دے کے معاملہ رفع دفع کرے۔۔۔۔ بہرحال اقبال حسن نے انجمن سے معافی نہیں مانگی تھی، دراصل اقبال حسن کا شیر خان والا ٹائیٹل رول محمدعلی صاحب نے کرنا تھا، مگر محمدعلی صاحب ان دنوں جیل میں تھے وہ سیاسی قید و بند کا شکار تھے ، ادھر فلم کی شوٹنگ میں تاخیر ہو رہی تھی تو فلم کے ہدایت کار یونس ملک نے مجبوری میں انکی جگہ اقبال حسن کو کاسٹ کر لیا تھا ، حالانکہ اقبال حسن کے پاس ان دنوں فلمیں نہیں تھیں ،ان کی اسی اکھڑ مزاجی ، حسد اور بد مزاجی کیوجہ سے انہیں کاسٹ نہیں کیا جا رہا تھا ،واضع رہے کہ اقبال حسن ایک کیمرہ مین کے اسسٹنٹ ہوا کرتے تھے ،خوش قسمتی سے انہیں 60 کی دہائی میں فلم سسی پنوں میں ٹائیٹل رول مل گیا اور بطور اداکار انکی پہچان بن گئی، بہرحال فلم شیر خان کے سیٹ کے اس واقعہ کے کچھ ہی دن بعد پھر ایک کار حادثے میں اُنکی موت واقع ہو گئی تھی ۔۔۔
