عابد چارلی کی زندگی کی انوکھی داستان

پاکستانی اسٹیج اور ٹیلی ویژن کے معروف کامیڈین عابد چارلی آج زندگی کے ایک انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ برسوں تک اپنی مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے عابد چارلی اس وقت شدید علالت کے باعث بستر پر ہیں۔ ان کی اہلیہ نے جذباتی گفتگو کرتے ہوئے خاندان کو درپیش مشکلات اور عابد چارلی کی موجودہ حالت کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ وہ ساتھی فنکاروں اور شوبز سے وابستہ افراد سے تعاون کی اپیل بھی کرتی ہیں۔ عابد چارلی نے اسٹیج کی دنیا میں کئی برس عوام کو محظوظ کیا۔ آج انہیں ہماری دعاؤں اور تعاون کی ضرورت ہے۔ اللہ انہیں صحت عطا فرمائے۔

Leave a Comment