ماہ نور صفدر کی شادی کی تیاریاں مکمل، نکاح کب اور کہاں ہوگا؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ طے کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ماہ نور صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز نکاح سے ہوگا، جو 12 ستمبر کو لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔
ماہ نور صفدر معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے ازان جبار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔ نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو شام 5 بجے جاتی امرا میں منعقد ہونے کا بتایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس تقریب کو انتہائی نجی رکھا گیا ہے، جس میں صرف شریف خاندان کے افراد اور قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے۔ تقریب میں خاندان کے قریبی افراد کی شرکت متوقع ہے، جبکہ دیگر مہمانوں کو مدعو نہیں کیا گیا۔
ماہ نور صفدر کے نکاح کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔ خاندان کی جانب سے تقریب کو سادگی اور نجی نوعیت کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اب سب کی نظریں 12 ستمبر کی شام جاتی امرا پر مرکوز ہیں، جہاں ماہ نور صفدر اور ازان جبار نکاح کے بندھن میں بندھیں گے۔

Leave a Comment